(۲۸۹۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ أَبِی مَالِکٍ ؛ أَنَّ أَبَا عُبَیْدَۃَ بْنَ الْجَرَّاحِ أُتِیَ بِرَجُلٍ فِی حَدٍ ، فَذَہَبَ الرَّجُلُ یَنْزِعُ قَمِیصَہُ ، وَقَالَ : مَا یَنْبَغِی لِجَسَدِی ہَذَا الْمُذْنِبِ أَنْ یُضْرَبَ وَعَلَیْہِ الْقَمِیصُ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو عُبَیْدَۃَ : لاَ تَدَعُوہُ یَنْزِعُ قَمِیصَہُ ، فَضَرَبَہُ عَلَیْہِ۔
(٢٨٩١٠) حضرت ولید بن ابو مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح کے پاس کسی سزا کے معاملہ میں ایک آدمی لایا گیا تو وہ آدمی خود اپنی قمیص اتارنے لگا اور کہا : میرے اس گناہ گار جسم کے لیے مناسب نہیں ہے کہ اسے قمیص پہننے کی حالت میں مارا جائے۔ حضرت ابو عبدہ نے فرمایا : تم اسے قمیص اتارنے کے لیے مت چھوڑو پس آپ نے اس کی قمیص پر ہی کوڑے مارے۔