hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 28918

.

ابن أبي شيبة

28918
Ibn Abi Shaybah
(۲۸۹۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أُتِیَ عَبْدُ اللہِ بِرَجُلٍ وُجِدَ مَعَ امْرَأَۃٍ فِی ثَوْبٍ ، قَالَ : فَضَرَبَہُمَا أَرْبَعِینَ أَرْبَعِینَ ، قَالَ : فَخَرَجُوا إِلَی عُمَرَ ، فَاسْتَعْدَوْا عَلَیْہِ ، فَلَقِیَ عُمَرُ عَبْدَ اللہِ ، فَقَالَ : قَوْمٌ اسْتَعْدَوْا عَلَیْک فِی کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : فَأَخْبَرَہُ بِالْقِصَّۃِ ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللہِ : کَذَلِکَ تَرَی ؟ قَالَ : نَعَمْ، قَالُوا : جِئْنَا نَسْتَعْدِیہِ ، فَإِذَا ہُوَ یَسْتَفْتِیہِ۔
(٢٨٩١٩) حضرت قاسم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس ایک آدمی لایا گیا جو کسی عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں پایا گیا تھا۔ تو آپ نے ان دونوں کو چالیس چالیس کوڑے لگائے۔ راوی کہتے ہیں ! پھر وہ لوگ حضرت عمر کے پاس گئے حضرت عبداللہ کے خلاف مدد مانگنے کے لیے۔ حضرت عمر حضرت عبداللہ بن مسعود سے ملے اور فرمایا : کچھ لوگ تمہارے خلاف اس معاملہ میں مدد مانگ رہے ہیں تو آپ نے ان کو واقعہ کی اطلاع دی ۔ تو آپ یہ سن کر حضرت عبداللہ سے فرمانے لگے ! اس میں تمہاری ایسی رائے ہے ؟ آپ نے فرمایا : جی ہاں ! وہ لوگ کہنے لگے : ہم تو ان سے مدد مانگنے آئے تھے وہ تو خود ان سے فتویٰ پوچھ رہے ہیں۔