hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 28952

.

ابن أبي شيبة

28952
Ibn Abi Shaybah
(۲۸۹۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَن عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ عُمَرَ لَمَّا أَمَرَ بِأَبِی بَکْرَۃَ وَأَصْحَابِہِ فَجُلِدُوا ، فَعَادَ أَبُو بَکْرَۃَ ، فَقَالَ : زَنَی الْمُغِیرَۃُ ، فَأَرَادَ عُمَرُ أَنْ یَجْلِدَہُ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : عَلَی مَا تَجْلِدُہُ ؟ وَہَلْ قَالَ إِلاَّ مَا قَدْ قَالَ ، فَتَرَکَہُ۔
(٢٨٩٥٣) حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے جب حضرت ابو بکرہ اور ان کے ساتھیوں کے متعلق حکم دیا تو ان کو کوڑے مارے گئے پھر حضرت ابو بکرہ نے دوبارہ کہا : مغیرہ نے زنا کیا ہے۔ تو حضرت عمر نے ان کو کوڑے مارنے کا ارادہ کیا تو حضرت علی نے آپ سے فرمایا : کس بات پر آپ اسے کوڑے ماریں گے ؟ کیا انھوں نے جو کہنا تھا وہ کہہ نہیں چکے ! تو آپ نے ان کو چھوڑ دیا۔