(۲۹۰۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَی عَبْدُ الْحَکِیمِ بْنُ فلاَنِ بْنِ یَعْلَی ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ یَعْلَی بْنَ أُمَیَّۃَ قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَوْ کَتَبَ إِلَیْہِ : إِنَّا نُؤْتَی بِقَوْمٍ قَدْ شَرِبُوا الشَّرَابَ ، فَعَلَی مَنْ نُقِیمُ الْحَدَّ ؟ فَقَالَ: اسْتَقْرِئْہُ الْقُرْآنَ ، وَأَلْقِ رِدَائَہُ بَیْنَ أَرْدِیَۃٍ ، فَإِنْ لَمْ یَقْرَأَ الْقُرْآنَ وَلَمْ یَعْرِفْ رِدَائَہُ ، فَأَقِمْ عَلَیْہِ الْحَدَّ۔
(٢٩٠٠٥) حضرت یعلی بن امیہ نے حضرت عمر بن خطاب سے فرمایا یا ان کو خط لکھا : بیشک ہمارے پاس ایسے لوگ لائے گئے ہیں جنہوں نے شراب پی ہے، پس ہم کس حالت میں ان پر حد قائم کریں ؟ حضرت عمر نے فرمایا : ان سے قرآن پڑھواؤ اور ان کی چادر بہت سی چادروں کے درمیان ڈال دو پس اگر وہ قرآن نہ پڑھ سکیں اور اپنی چادر کو نہ پہچان سکیں تو ان پر حد قائم کردو۔