hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29278

.

ابن أبي شيبة

29278
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۲۷۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنِ الْمُثَنَّی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، قَالَ : إِذَا وُجِدَ الْغُلُولُ عَندَ الرَّجُلِ ، أُخِذَ وَجُلِدَ مِئَۃً ، وَحُلِقَ رَأْسُہُ وَلِحْیَتُہُ ، وَأُخِذَ مَا کَانَ فِی رَحْلِہِ مِنْ شَیْئٍ إِلاَّ الْحَیَوَانَ ، وَأُحْرِقَ رَحْلُہُ ، وَلَمْ یَأْخُذْ سَہْمًا فِی الْمُسْلِمِینَ أَبَدًا ، قَالَ : وَبَلَغَنِی ؛ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ کَانَا یَفْعَلاَنِہِ۔
(٢٩٢٧٩) حضرت مثنی فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن شعیب نے ارشاد فرمایا : جب خیانت کا مال آدمی کے پاس پایا جائے تو اسے پکڑ لیا جائے اور سو کوڑے مارے جائیں اور اس کا سر اور اس کی ڈاڑھی منڈوا دی جائے اور اس کے کجاوے میں جو کچھ ہو وہ لے لیا جائے سوائے جانور کے اور اس کا کجاوہ جلاد یا جائے اور وہ کبھی بھی مسلمانوں میں حصہ نہیں لے گا آپ نے فرمایا : مجھے خبر پہنچی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر یہ دونوں حضرات یہ عمل کرتے تھے۔