(۲۹۲۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ؛ فِی رَجُلٍ بَاعَ ابْنَتَہُ ، فَوَقَعَ الْمُبْتَاعُ عَلَیْہَا ، فَقَالَ أَبُوہَا : حَمَلَنِی عَلَی بَیْعِہَا الْحَاجَۃُ ، قَالَ : یُجْلَدَانِ ، الأَبُ وَابْنَتُہُ ، مِئَۃٌ ، مِئَۃٌ ، إِنْ کَانَتْ قَدْ بَلَغَتْ ، وَیُرَدُّ إِلَی الْمُبْتَاعِ الثَمَنُ ، وَعَلَی الْمُبْتَاعِ صَدَاقُہَا بِمَا أَصَابَ مِنْہَا ، ثُمَّ یَغْرَمُ الأَبُ الصَّدَاقَ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونَ الْمُبْتَاعُ قَدْ عَلِمَ أَنَّہَا حُرَّۃٌ ، فَعَلَیْہِ الصَّدَاقُ ، وَلاَ یَغْرَمُ الأَبُ لَہُ ، وَیُجْلَدُ مِئَۃً ، وَإِنْ کَانَتْ جَارِیَۃً لاَ تَعْقِلُ ، فَعَلَی الأَبِ النَّکَالُ۔
(٢٩٢٩٩) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شھاب سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیٹی کو فروخت کردیا تھا پس خریدنے والے نے اس سے صحبت کرلی۔ اس لڑکی کا والد کہنے لگا : ضرورت نے مجھے اس کے فروخت کرنے پر ابھارا آپ نے فرمایا : ان دونوں کو سو سو کوڑے مارے جائیں گے، اس باپ کو اور اس کی بیٹی کو اگر وہ لڑکی بالغ ہو، اور قیمت خریدنے والے کو واپس کی جائے گی، اور خریدنے والے پر اس لڑکی کا مہر لازم ہوگا بسبب اس سے وطی کرنے کے پھر وہ باپ مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار ہوگا مگر یہ کہ خریدنے والے کو یہ معلوم ہو کہ وہ آزاد تھی تو اس پر مہر لازم ہوگا اور وہ باپ اس مہر کی ادائیگی کا ذمہ دار نہیں ہوگا اور اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، اور اگر وہ چھوٹی بچی عقلمند نہ ہو تو باپ پر عبرتناک سزا جاری ہوگی۔