hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29370

.

ابن أبي شيبة

29370
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۳۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : قَدْ خَشِیت أَنْ یَطُولَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ حَتَّی یَقُولَ الْقَائِلُ : مَا نَجِدُ الرَّجْمَ فِی کِتَابِ اللہِ ، فَیَضِلُّوا بِتَرْکِ فَرِیضَۃٍ أَنْزَلَہَا اللَّہُ ، أَلاَ وَإِنَّ الرَّجْمَ حَقٌّ ، إِذَا أُحْصِنَ الرَّجُل ، أَوْ قَامَتِ الْبَیِّنَۃُ ، أَوْ کَانَ حَمْلٌ ، أَوِ اعْتِرَافٌ ، وَقَدْ قَرَأْتُہَا : {الشَّیْخُ وَالشَّیْخَۃُ إِذَا زَنَیَا فَارْجُمُوہُمَا الْبَتَّۃَ}۔ رَجَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَجَمْنَا بَعْدَہُ۔ قِیلَ لِسُفْیَانَ : رَجَمَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔ (بخاری ۲۸۲۹۔ مسلم ۱۳۱۷)
(٢٩٣٧١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : مجھے ڈر ہے کہ لوگوں پر لمبازمانہ گزرے گا یہاں تک کہ کہنے والا کہے گا : ہم تو رجم کے حکم کو کتاب اللہ میں نہیں پاتے ! سو وہ گمراہ ہوں گے ایک فریضہ کو چھوڑنے کی وجہ سے جس کا حکم اللہ نے نازل کیا ہے خبردار ! رجم کا حکم برحق ہے جب آدمی شادی شدہ ہو یا بینہ قائم ہوجائے یا حاملہ ہو یا اعتراف کیا ہو اور تحقیق میں نے اس کی تلاوت کی ہے ترجمہ :۔ شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب دونوں زنا کریں تو تم ان کو لازمی طور پر سنگسار کرو۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ہم نے سنگسار کیا ہے حضرت سفیان سے پوچھا گیا : کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سنگسار کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : جی ہاں۔