hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29378

.

ابن أبي شيبة

29378
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۳۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ نُعَیْمٍ ، عَنْ أَبِیہِ ،قَالَ : جَائَ مَاعِزُ بْنُ مَالِکٍ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی قَدْ زَنَیْتُ فَأَقِمْ فِیَّ کِتَابَ اللہِ ، فَأَعْرَضَ عَنْہُ ، ثُمَّ قَالَ : إِنِّی قَدْ زَنَیْتُ ، فَأَقِمْ فِیَّ کِتَابَ اللہِ ، فَأَعْرَضَ عَنْہُ حَتَّی ذَکَرَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ، قَالَ : اذْہَبُوا فَارْجُمُوہُ ، فَلَمَّا مَسَّہُ مَسَّ الْحِجَارَۃُ اشْتَدَّ ، فَخَرَجَ عَبْدُ اللہِ بْنُ أُنَیْسٍ ، أَوِ ابْنُ أَنَسٍ ، مِنْ بَادِیَتِہِ ، فَرَمَاہُ بِوَظِیفِ جَمَلٍ فَصَرَعَہُ ، فَرَمَاہُ النَّاسُ حَتَّی قَتَلُوہُ ، فَذُکِرَ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِرَارُہُ ، فَقَالَ : ہَلاَّ تَرَکْتُمُوہُ یَتُوبُ ، فَیَتُوبَ اللَّہُ عَلَیْہِ ، یَا ہَزَّالُ ، أَوْ یَا ہِزَّانُ ، لَوْ سَتَرْتَہُ بِثَوْبِکَ ؛ کَانَ خَیْرًا لَکَ مِمَّا صَنَعْتَ۔ (بیہقی ۲۱۹۔ احمد ۲۱۷)
(٢٩٣٧٩) حضرت نعیم فرماتے ہیں کہ حضرت ماعز بن مالک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہنے لگے : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : بیشک میں نے زنا کیا ہے سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ پر کتاب اللہ کا حکم قائم کردیں آپ نے ان سے اعراض کیا انھوں نے پھر کہا : بیشک میں نے زنا کیا ہے سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ پر کتاب اللہ کا حکم قائم کردیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر ان سے اعراض کیا یہاں تک انھوں نے چار مرتبہ ذکر کردیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو لیجاؤ اور اسے سنگسار کردو پس جب ان کو پتھروں کی تکلیف بہت زیادہ محسوس ہوئی تو وہ دوڑے اتنے میں حضرت عبداللہ بن انیس یا ابن انس اپنے جنگل سے نکلے اور انھوں نے اس کو اونٹ کی پنڈلی مار کر ان کو نیچے گرادیا سو لوگوں نے ان کو پتھر مارے یہاں تک کہ ان کو قتل کردیا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ان کے بھاگنے کا ذکر کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے اس کو چھوڑ کیوں نہیں دیا کہ وہ توبہ کرلیتا اللہ اس کی توبہ قبول کرلیتے اے ھزال یایوں فرمایا : اے ھزان ! اگر تو اپنے کپڑے سے اس کو چھپا لیتا تو یہ تیرے لیے بہتر تھا اس کام سے جو تو نے کیا۔