hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29407

.

ابن أبي شيبة

29407
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۴۰۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ أَشْیَاخِہِ ؛ أَنَّ امْرَأَۃً غَابَ عنہا زَوْجُہَا ، ثُمَّ جَائَ وَہِیَ حَامِلٌ ، فَرَفَعَہَا إِلَی عُمَرَ ، فَأَمَرَ بِرَجْمِہَا ، فَقَالَ مُعَاذٌ : إِنْ یَکُنْ لَکَ عَلَیْہَا سَبِیلٌ ، فَلاَ سَبِیلَ لَکَ عَلَی مَا فِی بَطْنِہَا ، فَقَالَ عُمَرُ : احْبِسُوہَا حَتَّی تَضَعَ ، فَوَضَعَتْ غُلاَمًا لَہُ ثَنِیَّتَانِ ، فَلَمَّا رَآہُ أَبُوہُ ، قَالَ : ابْنِی ، ابْنِی ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عُمَرَ ، فَقَالَ : عَجَزَتِ النِّسَائُ أَنْ تَلِدْنَ مِثْلَ مُعَاذٍ ، لَوْلاَ مُعَاذٌ ہَلَکَ عُمَرُ۔
(٢٩٤٠٨) حضرت ابو سفیان اپنے شیوخ سے نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت کا خاوند غائب ہوگیا تھا پھر وہ واپس آیا اس حال میں کہ اس کی بیوی حاملہ تھی سو اس نے اس عورت کو حضرت عمر کے سامنے پیش کردیا آپ نے اس کو سنگسار کرنے کا حکم دیا اس پر حضرت معاذ نے فرمایا : اگرچہ آپ کے پاس اس عورت کے خلاف جواز موجود ہے لیکن جو بچہ اس کے پیٹ میں موجود ہے اس کے خلاف تو آپ کے پاس کوئی جواز نہیں ہے، تو حضرت عمر نے فرمایا : اس عورت کو قید کردو یہاں تک کہ وہ بچہ جن دے اس عورت نے بچہ جنا درآنحالیکہ اس کے دو دانت تھے۔ جب اس کے باپ نے اسے دیکھا تو کہنے لگا۔ میرا بیٹا میرا بیٹا یہ خبر حضرت عمر کو پہنچی تو آپ نے فرمایا : عورتیں حضرت معاذ جیسے لوگ پیدا کرنے سے عاجز آگئی ہیں۔ اگر معاذ نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہوجاتا۔