hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29451

.

ابن أبي شيبة

29451
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۴۵۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا طَلَّقَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ انْتَفَی مِنْ وَلَدِہِ وَہُوَ لاَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ، جُلِدَ ، وَأُلْزِقَ بِہِ الْوَلَدُ ، وَإِذَا انْتَفَی مِنْ وَلَدِہِ وَہُوَ یَمْلِکُ الرَّجْعَۃَ لاَعَنَ ، وَنُفِیَ عَنْہُ الْوَلَدَ ، وَإِنْ کَانَ لَمْ یُقِرَّ بِہِ قَطُّ۔
(٢٩٤٥٢) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا : جب آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک نہ ہو تو اس کو کوڑے مارے جائیں گے اور اس بچہ کو اس کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ اور جب اس نے اپنے بچہ کی نفی کردی اس حال میں کہ وہ حق رجعت کا مالک ہو تو وہ لعان کرے گا اور اس بچہ کی اس سے نفی کردی جائے گی اگرچہ اس نے ہرگز بھی اس کا اقرار نہ کیا ہو۔