(۲۹۴۸۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، وَعَمِّہِ ، وَیَحْیَی بْنِ أَبِی الْہَیْثَمِ ، عَنْ جَدِّہِ ؛ أَنَّہُ شَہِدَ عَلِیًّا وَأُتِیَ بِرَجُلٍ وَامْرَأَۃٍ ، وُجِدَا فِی خَرِبِ مُرَادٍ ، فَأُتِیَ بِہِمَا عَلِیٌّ ، فَقَالَ : بِنْتُ عمِّی وَیَتِیمَتِی فِی حَجْرِی ، فَجَعَلَ أَصْحَابُہُ یَقُولُونَ : قُولِی زَوْجِی ، فَقَالَتْ : ہُوَ زَوْجِی ، فَقَالَ عَلِیٌّ : خُذْ بِیَدِ امْرَأَتِک۔
(٢٩٤٨٤) حضرت یحییٰ بن ابو الھیثم کے دادا فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی کے پاس حاضر تھا کہ آپ کے پاس ایک آدمی اور ایک عورت لائے گئے جو کسی ویران جگہ میں پائے گئے تھے سوا ن دونوں کو حضرت علی کے پاس لایا گیا وہ آدمی کہنے لگا : میرے چچا کی بیٹی ہے، اور یتیم مر ی پرورش میں ہے تو آپ کے ہمنشینوں نے یوں کہنا شروع کردیا : یوں کہہ دو ! میرا خاوند ہے تو اس عورت نے کہہ دیا وہ میرا خاوند ہے اس پر حضرت علی نے فرمایا : تو اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑلے۔