hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29522

.

ابن أبي شيبة

29522
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۵۲۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَی مَعْمَرٌ ، عَن خُصَیْفٍ ، قَالَ : فَقَدَ قَوْمٌ مَتَاعًا لَہُمْ مِنْ بَیْتِہِمْ ، فَرَأَوْا نَقْبًا فِی الْبَیْتِ ، فَخَرَجُوا یَنْظُرُونَ ، فَإِذَا رَجُلاَنِ یَسْعَیَانِ، فَأَدْرَکُوا أَحَدَہُمَا مَعَہُ مَتَاعُہُمْ، وَأَفْلَتَہُمَ الآخَرُ ، فَأَتَیَا بِہِ ، فَقَالَ : لَمْ أَسْرِقْ شَیْئًا ، وَإِنَّمَا اسْتَأْجَرَنِی ہَذَا الَّذِی أٌفْلِتَ، وَدَفَعَ إِلَیَّ ہَذَا الْمَتَاعَ لأَحْمِلَہُ لَہُ ، لاَ أَدْرِی مِنْ أَیْنَ جَائَ بِہِ ؟ قَالَ خُصَیْفٌ : فَکُتِبَ فِیہِ إِلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، فَکَتَبَ : أَنْ یُنَکَّلَہُ وَیُخْلدَہُ السِّجْنَ ، وَلاَ یَقْطَعَہُ۔
(٢٩٥٢٣) حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت خصیف نے ارشاد فرمایا : کچھ لوگوں نے اپنا کچھ سامان گھر سے گم پایا انھوں نے گھر میں نقب لگی دیکھی، تو وہ دیکھنے کے لیے نکلے، دو آدمیوں کو چلتے ہوئے دیکھا، انھوں نے ان میں سے ایک کو پکڑ لیا جس کے پاس سامان تھا اور دوسرا ان سے جان چھڑا کر بھاگ گیا۔ وہ لوگ اسے لے آئے، وہ کہنے لگا : میں نے کوئی چیز چوری نہیں کی، مجھے تو اس شخص نے اجرت پر رکھا تھا جو بھاگ گیا اور اس نے یہ سامان میرے حوالہ کیا تھا تاکہ میں اس کو اٹھا لوں۔ میں نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے لایا تھا ؟ حضرت خصیف نے فرمایا : اس بارے میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کو خط لکھا گیا : آپ نے جواب لکھا : اس کو سخت سزا دی جائے گی اور اس کو جیل میں ڈال دیا جائے گا اور اس کا ہاتھ نہیں کٹے گا۔