hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29534

.

ابن أبي شيبة

29534
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۵۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، سُلَیْمَانُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ ، عَن أُسَامَۃَ ، قَالَ : بَعَثَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَرِیَّۃٍ ، فَصَبَّحْنَا الْحُرَقَاتِ مِنْ جُہَیْنَۃَ ، فَأَدْرَکْت رَجُلاً ، فَقَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَطَعَنتُہُ ، فَوَقَعَ فِی نَفْسِی مِنْ ذَلِکَ ، فَذَکَرْتُہُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : قَالَ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَقَتَلْتَہُ ؟ قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّمَا قَالَہَا فَرَقًا مِنَ السِّلاَحِ ، قَالَ : فَأَلاَّ شَقَقْتَ عَن قَلْبِہِ حَتَّی تَعْلَمَ قَالَہَا فَرَقًا ، أَمْ لاَ ؟ قَالَ : فَمَا زَالَ یُکَرِّرُہَا عَلَیَّ ، حَتَّی تَمَنَّیْت أَنِّی أَسْلَمْت یَوْمَئِذٍ۔ (بخاری ۴۲۶۹۔ مسلم ۱۸۵)
(٢٩٥٣٥) حضرت ابو ظبیان فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا ہم نے قبیلہ جہینہ کے باغات کے پاس صبح کی تو مجھے ایک آدمی ملا اس نے کہا : لا الہ الا اللہ پس میں نے اسے نیزہ مار دیا، پھر اس بارے میں میرے دل میں بےچینی پیدا ہوئی، میں نے یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ذکر کی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے لا الہ الا اللہ پڑھا اور پھر بھی تو نے اسے قتل کردیا ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس نے تو یہ کلمہ اسلحہ کے خوف سے پڑھا تھا ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اس کا دل کیوں نہیں چیر لیا تاکہ تجھے معلوم ہوجاتا کہ اس نے یہ کلمہ خوف سے پڑھا ہے یا نہیں ؟ آپ فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل مجھ پر یہ بات دھراتے رہے یہاں تک کہ مجھے خواہش ہوئی کہ میں نے آج کے دن ہی اسلام قبول کیا ہوتا۔