hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29546

.

ابن أبي شيبة

29546
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۵۴۷) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، قَالَ : جَائَ أَبُو الْعَالِیَۃِ إِلَیَّ وَإِلَی صَاحِبٍ لِی ، فَقَالَ : ہَلُمَّا فَإِنَّکُمَا أَشَبُّ مِنِّی ، وأَوْعَی لِلْحَدِیثِ مِنِّی ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّی أَتَیْنَا بِشْرَ بْنَ عَاصِمٍ اللَّیْثِیَّ ، فقال أَبُو الْعَالِیَۃِ : حَدِّثْ ہَذَیْنِ حَدِیثَکَ ، فَقَالَ : حَدَّثَنَا عٌُقْبَۃُ بْنُ مَالِکِ اللَّیْثِیُّ ، قَالَ : بَعَثَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَرِیَّۃً ، فَأَغَارَتْ عَلَی الْقَوْمِ ، فَشَدَّ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ ، فَاتَّبَعَہُ رَجُلٌ مِنَ السَّرِیَّۃِ مَعَہُ سَیْفٌ شَاہِرٌ ، فَقَالَ الشَّادُّ مِنَ الْقَوْمِ : إِنِّی مُسْلِمٌ ، فَلَمْ یَنْظُرْ فِیمَا قَالَ ، فَضَرَبَہُ فَقَتَلَہُ ، فَنُمِّیَ الْحَدِیثُ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْلاً شَدِیدًا ، فَبَلَغَ الْقَاتِلَ ، فَبَیْنَمَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ ، إِذْ قَالَ الْقَاتِلُ : وَاللَّہِ یَا نَبِیَّ اللہِ ، مَا قَالَ الَّذِی قَالَ إِلاَّ تَعَوُّذًا مِنَ الْقَتْلِ ، فَأَعْرَضَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہُ ، وَعَمَّنْ یَلِیہِ مِنَ النَّاسِ ، وَفَعَلَ ذَلِکَ مَرَّتَیْنِ ، کُلُّ ذَلِکَ یُعْرِضُ عَنْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِوَجْہِہِ ، فَلَمْ یَصْبِرْ أَنْ قَالَ الثَّالِثَۃَ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَأَقْبَلَ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِوَجْہِہِ ، تُعْرَفُ الْمَسَائَۃُ فِی وَجْہِہِ ، فَقَالَ : إِنَّ اللَّہَ أَبَی عَلَیَّ فِیمَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا ، ثَلاَثَ مَرَّاتٍ یَقُولُ ذَلِکَ۔ (ابوداؤد ۲۶۲۰۔ احمد ۲۸۸)
(٢٩٥٤٧) حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ میرے اور میرے ایک ساتھی کے پاس آئے اور فرمانے لگے : آؤ، بیشک تم دونوں مجھ سے زیادہ نوجوان ہو، اور حدیث کو مجھ سے زیادہ محفوظ رکھنے والے ہو۔ سو ہم لوگ گئے یہاں تک کہ ہم حضرت بشر بن عاصم لیثی کی خدمت میں حاضر ہوئے حضرت ابو العالیہ نے فرمایا : تو اپنی حدیث ان دونوں سے بیان کردو، انھوں نے فرمایا کہ حضرت عقبہ بن مالک لیثی نے ہمیں بیان کیا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر روانہ کیا جس نے قوم پر حملہ کردیا پس اس قوم سے ایک آدمی دوڑ لگا دی، تو لشکر کے ایک آدمی نے اس کا پیچھا کیا اور اس کے پاس ننگی تلوار تھی، اس قوم سے دوڑنے والے شخص نے کہا : بیشک میں مسلمان ہوں۔ اس لشکر کے آدمی نے اس کی بات میں غور نہیں کیا اور اس کو وار کر کے قتل کردیا۔ پھر یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچائی گئی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اس وقت قاتل نے کہا : یا نبی اللہ ! اللہ کی قسم ! اس نے جو بھی بات کہی وہ صرف قتل سے بچنے کے لیے کہی تھی۔ پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اعراض کیا اور ان لوگوں سے بھی جو اس کے ساتھ ملے ہوئے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مرتبہ ایسا کیا، ہر بار نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اپنا چہرہ پھیرلیا۔ پس اس سے صبر نہ ہوسکا تو اس نے تیری بار بھی یہی بات کی۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا چہرہ اس کی طرف متوجہ کیا اس حال میں کہ ناراضگی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے معلوم ہو رہی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ نے مجھ پر انکار کیا ہے اس شخص کے بارے میں جو مومن کو قتل کر دے۔ تین مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی۔