hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29587

.

ابن أبي شيبة

29587
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۵۸۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ عَلَی عُمَرَ فَتْحُ تَسْتُرَ ، وَتَسْتُرُ مِنْ أَرْضِ الْبَصْرَۃِ ، سَأَلَہُمْ : ہَلْ مِنْ مُغْرِبَۃٍ ؟ قَالُوا : رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ لَحِقَ بِالْمُشْرِکِینَ فَأَخَذْنَاہُ، قَالَ : فَمَا صَنَعْتُمْ بِہِ ؟ قَالُوا : قَتَلْنَاہُ ، قَالَ : أَفَلاَ أَدْخَلْتُمُوہُ بَیْتًا ، وَأَغْلَقْتُمْ عَلَیْہِ بَابًا ، وَأَطْعَمْتُمُوہُ کُلَّ یَوْمٍ رَغِیفًا ، ثُمَّ اسْتَتَبْتُمُوہُ ثَلاَثًا ، فَإِنْ تَابَ ، وَإِلاَّ قَتَلْتُمُوہُ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ لَمْ أَشْہَدْ ، وَلَمْ آمُرْ ، وَلَمْ أَرْضَ إِذْ بَلَغَنِی ، أَوْ قَالَ : حِینَ بَلَغَنِی۔
(٢٩٥٨٨) حضرت عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کے پاس تستر کے فتح ہونے کی خبر آئی۔ تستر بصرہ کے ایک علاقہ کا نام ہے۔ تو آپ نے ان لوگوں سے پوچھا : کیا کوئی اور دور دراز کی خبر ہے ؟ ان لوگوں نے کہا : مسلمانوں کا ایک آدمی مشرکین سے مل گیا تھا تو ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ نے پوچھا : تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟ انھوں نے کہا : ہم نے اسے قتل کردیا تھا۔ آپ نے فرمایا : تم نے اسے گھر میں داخل کیوں نہیں کیا اور تم اس پر دروازہ بند کردیتے اور تم اس کو ہر روز ایک چپاتی کھلا دیتے پھر تم اس سے تین مرتبہ توبہ طلب کرتے، پس اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اس کو قتل کردیتے ! پھر آپ نے فرمایا : اے اللہ ! میں حاضر نہیں تھا اور نہ میں نے حکم دیا اور نہ میں راضی ہوا جب مجھے خبر پہنچی۔