(۲۹۵۹۳) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ؛ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَتَی أَبَا مُوسَی وَعَندَہُ رَجُلٌ یَہُودِیٌّ ، فَقَالَ : مَا ہَذَا ؟ فَقَالَ : ہَذَا یَہُودِیٌّ أَسْلَمَ ، ثُمَّ ارْتَدَّ وَقَدِ اسْتَتَابَہُ أَبُو مُوسَی شَہْرَیْنِ ، قَالَ : فَقَالَ مُعَاذٌ : لاَ أَجْلِسُ حَتَّی أَضْرِبُ عُنُقَہُ ، قَضَائُ اللہِ وَقَضَائُ رَسُولِہِ۔ (بخاری ۶۹۲۳۔ مسلم ۱۴۵۶)
(٢٩٥٩٣) حضرت حمید بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل ، حضرت ابو موسیٰ کے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ان کے پاس ایک یہودی آدمی تھا۔ آپ نے پوچھا : اس کا کیا معاملہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا : یہ یہودی اسلام لایا پھر مرتد ہوگیا اور حضرت ابوموسیٰ نے اس سے دو ماہ تک توبہ طلب کی۔ اس پر حضرت معاذ نے فرمایا : میں نہیں بیٹھوں گا یہاں تک کہ میں اس کی گردن اڑا دوں، اللہ کا فیصلہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیصلہ ہے !