hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29609

.

ابن أبي شيبة

29609
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ ؛ أَنَّ عَلِیًّا حَرَقَ زَنَادِقَۃً بِالسُّوقِ ، فَلَمَّا رَمَی عَلَیْہِمْ بِالنَّارِ ، قَالَ : صَدَقَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ ، قَالَ : ثُمَّ انْصَرَفَ ، فَاتَّبَعْتُہُ ، قَالَ : أَسُوَیْدُ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، سَمِعْتُک تَقُولُ شَیْئًا ، قَالَ : یَا سُوَیْد ، إِنِّی مَعَ قَوْمٍ جُہَّالٍ ، فَإِذَا سَمِعْتنِی أَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَہُوَ حَقٌّ۔
(٢٩٦١٠) حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ملحدوں کو بازار میں جلا دیا پس جب آپ نے ان پر آگ ڈالی آپ نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا۔ پھر آپ واپس چلے گئے۔ راوی کہتے ہیں : میں آپ کے پھے لح ہو لیا تو وہ متوجہ ہوئے اور پوچھا : کیا سوید ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں ! اے امیر المومنین، میں نے آپ کو کچھ فرماتے ہوئے سنا ! آپ نے فرمایا : اے سوید ! بیشک میں جاہل لوگوں کے ساتھ ہوں۔ پس جب تم مجھے یوں کہتے ہوئے سنو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو وہ حق ہے۔