(۲۹۶۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قضَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی کُلِّ شَرِکٍ لَمْ یُقْسَمْ رَبْعَۃٍ ، أَوْ حَائِطٍ ، لاَ یَحِلُّ لَہُ أَنْ یَبِیعَ حَتَّی یَسْتَأْذِنَ شَرِیکَہُ ، فَإِنْ شَائَ أَخَذَ ، وَإِنْ شَائَ تَرَکَ ، فَإِنْ بَاعَ وَلَمْ یُؤْذِنْہُ ، فَہُوَ أَحَقُّ بِہِ۔ (مسلم ۱۲۲۹۔ ابوداؤد ۳۵۰۷)
(٢٩٦٥١) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر اس حصہ میں جس کو تقسیم نہ کیا گیا ہو گھر کی صورت میں ہو یا باغ کی صورت میں ہو یوں فیصلہ فرمایا کہ مالک کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اپنے شریک کی اجازت کے بغیر اس کو بیچ دے۔ پس اگر وہ چاہے تو رکھ لے گا اور اگر چاہے گا تو اس کو چھوڑ دے گا اور اگر مالک نے بیچ دیا اور شریک کو بتلایا نہیں تو وہ اس حصہ کا زیادہ حق دار ہوگا۔