hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29669

.

ابن أبي شيبة

29669
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۷۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ أَنَّ أَبَوَیْہِ اخْتَصَمَا فِیہِ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَدُہُمَا کَافِرٌ وَالآخَرُ مُسْلِمٌ ، فَخَیَّرَہُ ، فَتَوَجَّہَ إِلَی الْکَافِرِ ، فَقَالَ اللَّہُمَّ اہْدِہِ فَتَوَجَّہَ إِلَی الْمُسْلِمِ فَقَضَی لَہُ بِہِ۔ (نسائی ۶۳۸۷۔ احمد ۴۴۶)
(٢٩٦٧٠) حضرت عبد الحمید کے دادا حضرت رافع بن سنان فرماتے ہیں کہ میرے والدین میرے بارے میں جھگڑا لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے ان دونوں میں سے ایک کافر اور دوسرا مسلمان تھا، تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت رافع کو اختیار دیا تو وہ کافر کی طرف متوجہ ہونے لگے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی ” اے اللہ اس کو ہدایت دے “ تو وہ مسلمان کی طرف متوجہ ہوگئے ۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسلمان کے لیے ہی ان کا فیصلہ فرما دیا۔