hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29679

.

ابن أبي شيبة

29679
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۸۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِی زَائِدَۃَ ، عن داود ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إِنَّ رَجُلاً مِنَّا تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ولَمْ یَفْرِضْ لَہَا وَلَمْ یُجَامِعْہَا حَتَّی مَاتَ ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : مَا سُئِلْتُ عَن شَیْئٍ مُنْذُ فَارَقْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ عَلَیَّ مِنْ ہَذَا ، قَالَ : فَتَرَدَّدَ فِیہَا شَہْرًا فَقَالَ : سَأَقُولُ فِیہَا بِرَأْیِی ، فَإِنْ کَانَ صَوَابًا فَمِنَ اللہِ ، وَإِنْ کَانَ خَطَأً فَمِنِّی وَالشَّیْطَانِ ، أَرَی أَنَّ لَہَا مَہْرَ نِسَائِہَا لاَ وَکْسَ ، وَلا شَطَطَ ، وَلَہَا الْمِیرَاثُ ، وَعَلَیْہَا عِدَّۃُ الْمُتَوَفَّی عنہا زَوْجُہَا ، فَقَامَ نَاسٌ مِنْ أَشْجَعَ فَقَالُوا : نَشْہَدُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَضَی بِمِثْلِ الَّذِی قَضَیْت فِی امْرَأَۃٍ مِنَّا یُقَالُ لَہَا بِرْوَعُ ابْنَۃُ وَاشِقٍ ، قَالَ فَمَا رَأَیْت ابْنَ مَسْعُودٍ فَرِحَ کما فَرِحَ یَوْمَئِذٍ۔
(٢٩٦٨٠) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ بن مسعود کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ ہمارے ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور ابھی نہ اس کا مہر مقرر کیا تھا اور نہ ہی ہمبستری کی تھی کہ وہ آدمی مرگیا ؟ تو عبداللہ بن مسعود نے فرمایا : جب سے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدا ہوا ہوں تو مجھ سے کسی چیز کے بارے میں سوال نہیں کیا گیا جو اس سوال سے زیادہ بھاری ہو ! عکرمہ فرماتے ہیں کہ آپ اس مسئلہ میں ایک مہینہ تک شک و شبہ میں مبتلا رہے پھر فرمایا کہ عنقریب میں اس مسئلہ میں اپنی ذاتی رائے پیش کرتا ہوں پس اگر وہ درست ہوئی تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوگی اور اگر غلط ہوئی تو وہ رائے میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہوگی، میری رائے یہ ہے کہ اس عورت کو مہر مثلی ملے گا نہ اس سے کم نہ اس سے زیادہ، اور اس عورت کو وراثت بھی ملے گی اور اس عورت پر فوت شدہ زوج کی عدت گزارنا واجب ہوگی تو قبیلہ اشجع کے چند لوگ کھڑے ہوئے اور کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری ایک عورت کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا جو آپ نے فیصلہ کیا ہے اور اس عورت کا نام بِرْوع بنت واشق تھا۔ عکرمہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابن مسعود کو جتنا اس دن خوش دیکھا کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا تھا۔