hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29681

.

ابن أبي شيبة

29681
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۶۸۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ زکریا بن أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَن خَالِدِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ : حدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی ضرَارٍ قَالَ : اخْتَصَمَ رَجُلانِ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَضَی عَلَی أَحَدِہِمَا ، قَالَ : فَأَحدَّ کَأَنَّہُ یُنْکِرُ وَیَرَی غَیْرَ ذَلِکَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَقْضِی بِمَا أَرَی ، فَمَنْ قَضَیْت لہ مِنْ حق أَخِیہِ شَیْئًا فَلا یَأْخُذْہُ۔
(٢٩٦٨٢) حضرت محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ دو آدمی کوئی جھگڑا لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں میں سے ایک کے خلاف فیصلہ فرما دیا، محمد بن ابی ضرار فرماتے ہیں کہ وہ آدمی گھورنے لگا، گویا وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ کا انکار کررہا تھا اور اس کے برخلاف چاہ رہا تھا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں صرف انسان ہوں جو مناسب سمجھتا ہوں میں وہ فیصلہ کردیتا ہوں۔ پس اگر میں نے کسی کے لیے اس کے بھائی کے حق کا فیصلہ کردیا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ اس حق کو نہ لے۔