(۲۹۶۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَن یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُمَرَ قَالَ : مَنْ یَعْلَمُ قَضِیَّۃَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْجَدِّ ، فَقَالَ : مَعْقِلُ بْنُ یَسَارٍ الْمُزَنِیّ فِینَا قَضَی بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : بمَاذَا ؟ قَالَ : السُّدُسُ ، قَالَ : مَعَ مَنْ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی ، قَالَ : لاَ دَرَیْت فَمَاذَا تُغْنِی إِذًا۔
(ابوداؤد ۲۸۸۹۔ ابن ماجہ ۲۷۲۳)
(٢٩٦٩٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک دن فرمایا کہ کون شخص دادا سے متعلق رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلہ کو جانتا ہے ؟ تو معقل بن یسار المزنی کہنے لگے کہ ہمارے ایک آدمی کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا فیصلہ فرمایا تھا۔ حضرت عمر نے کہا : کہ کس چیز کا ؟ وہ کہنے لگے ! چھٹے حصہ کا ، حضرت عمر نے کہا :ـ تمہارے ساتھ کون شخص اس بات کی گواہی دے گا ؟ معقل نے کہا : کہ میں کسی کو نہیں جانتا۔ آپ نے کہا : تو نہیں جانتا ! تب کیا فائدہ ؟