حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ ، قَالَ :
(۲۹۷۳۱) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ : حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ثَلاثًا ، قُلْنَا : نَعُوذُ بِاللہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ، فقال : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، قلنا نَعُوذُ بِاللہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا ، وَمَا بَطَنَ ، قلنا نَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا ، قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ ، قُلْنَا : نَعُوذُ بِاللہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔
(٢٩٧٣١) حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ فرمایا : تم لوگ جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم (صحابہ ) نے کہا : ہم جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، پھر فرمایا : تم لوگ قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم نے کہا : ہم قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ فتنوں سے جو ظاہر ہیں اور جو ان میں سے چھپے ہوئے ہیں اللہ کی پناہ مانگو۔ ہم نے کہا : ہم ان فتنوں سے جو ظاہر ہیں اور جو چھپے ہوئے ہیں اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ، تم لوگ دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم نے کہا : ہم دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔