hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29744

.

ابن أبي شيبة

29744
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۷۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَن ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَدْعُو بِہَؤُلائِ الدَّعَوَاتِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْغِنَی وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْفَقْرِ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ۔
(٢٩٧٤٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کلمات کے ذریعہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنہ سے، اور آگ کے عذاب سے ، اور قبر کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے، اور امیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور فقیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے۔