hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29756

.

ابن أبي شيبة

29756
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۷۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ عَن أُمِّ مُبَشِّرٍ قَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِی حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطِ بَنِی النَّجَّارِ فِیہِ قُبُورٌ ، مِنْہُمْ قَدْ مُوِّتُوا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ، قَالَتْ: فَخَرَجَ فَسَمِعْتہ وَہُوَ یَقُولُ : اسْتَعِیذُوا بِاللہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔
(٢٩٧٥٧) حضرت ام مبشر فرماتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم بنو قبیلہ بنو النجاد کے باغات میں سے ایک باغ میں تھے، اس باغ میں کچھ ایسے لوگوں کی قبریں تھیں جو زمانہ جاہلیت میں انتقال کر گئے تھے، ام مشر فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باغ سے نکلے پس میں نے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے : تم لوگ اللہ کی پناہ طلب کرو قبر کے عذاب سے۔