(۲۹۷۹۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو مَالِکٍ الأَشْجَعِیُّ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَتَاہُ رجل فَقَالَ: کَیْفَ أَقُولُ حِینَ أَسْأَلُ رَبِّی؟ قَالَ: قل اللَّہُمَّ ارْحَمْنِی وَاغْفِرْ لِی وَعَافِنِی وَارْزُقْنِی وَجَمَعَ أَصَابِعَہُ الأَرْبَعَ إِلاَّ الإِبْہَامَ فَإِنَّ ہَؤُلائِ یَجْمَعن لَکَ دِینَک وَدُنْیَاک۔ (مسلم ۲۰۷۳۔ احمد ۴۷۲)
(٢٩٧٩٨) حضرت ابو مالک الاشیعس کے والد فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے : ایک آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوا اور کہنے لگا : جب میں اپنے رب سے سوال کروں تو کیسے دعا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو کہہ : اے اللہ ! مجھ پر رحم فرما، اور مجھے بخش دے، اور مجھے عافیت عطا فرما، اور مجھے رزق عطا کر، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگوٹھے کے علاوہ اپنی چاروں انگلیوں کو جمع کر کے فرمایا : پس یہ ساری چیزیں تیرے دین و دنیا کو شامل ہیں۔ (یا جمع کرتی ہیں)