hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29840

.

ابن أبي شيبة

29840
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۸۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَن سَعِیدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَن سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِی رِشْدِینَ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : بِتُّ عِنْدَ خَالَتِی مَیْمُونَۃَ فَسَمِعْتُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ فِی سُجُودِہِ :اللَّہُمَّ اجْعَلْ فِی قَلْبِی نُورًا ، وَفِی سَمْعِی نُورًا ، وَاجْعَلْ فِی بَصَرِی نُورًا ، وَاجْعَلْ أَمَامِی نُورًا ، وَاجْعَلْ خَلْفِی نُورًا ، وَاجْعَلْ مِنْ تَحْتِی نُورًا ، وَأَعْظِمْ لِی نُورًا۔
(٢٩٨٤١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں میں نے ایک رات اپنی خالہ ام المؤمنین حضرت میمونہ کے پاس گزاری، پس میں نے سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں یہ دعا فرما رہے تھے : اے اللہ ! میرے دل میں نور کو ڈال دے، اور میرے کان میں نور ڈال دے ، اور میری آنکھوں میں نور ڈال دے، اور میرے آگے نور عطا فرما اور میرے پیچھے نور عطا فرما، اور میرے نیچے سے نور ہی نور کر دے اور مجھ کو نور عظیم عطا کر دے۔