hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29860

.

ابن أبي شيبة

29860
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۸۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ الْمُکْتِبِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ مُعَاوِیَۃَ قَالَ : الْکَلِمَاتُ الَّتِی تَلَقَّی آدَم مِنْ رَبِّہِ : اللَّہُمَّ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَک وَبِحَمْدِکَ ، عَمِلْتُ سُوئًا وَظَلَمْتُ نَفْسِی فَارْحَمْنِی وَأَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِینَ ، اللَّہُمَّ لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَک وَبِحَمْدِکَ عَمِلْتُ سُوئًا وَظَلَمْتُ نَفْسِی فَتُبْ عَلَیَّ إنَّک أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ۔
(٢٩٨٦١) حضرت عبد الکریم المکتب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن یزید بن معاویہ نے ارشاد فرمایا : وہ کلمات جو حضرت آدم نے اپنے رب سے سیکھے درج ذیل ہیں : اے اللہ ! تیرے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے اور اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ہے میں نے بُرا کام کیا، اور اپنی جان پر ظلم کیا پس تو مجھ پر رحم فرما، اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے، اے اللہ ! تیرے سوا کوئی بھی معبود نہیں ہے، تو پاک ہے، اور اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ہے، میں نے بُرا کام کیا، اور اپنی جان پر ظلم کیا، پس میری توبہ قبول فرما، یقیناً تو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔