(۲۹۸۶۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَن کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ قَالَ : ثَلاثٌ لاَ یَخِیبُ قَائِلُہُنَّ ، أَوْ قَالَ : قَائِلُوہُنَّ : یُسَبِّحُ ثَلاثًا وَثَلاثِینَ ، وَیَحْمَدُ ثَلاثًا وَثَلاثِینَ ، وَیُکَبِّرُ أَرْبَعًا وَثَلاثِینَ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلاۃٍ ، قَالَ الْحَکَمُ : فَمَا تَرَکْتُہُنَّ بَعْدُ۔ (بخاری ۶۲۲۔ طیالسی ۱۰۶۰)
(٢٩٨٦٣) حضرت حکم ، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی کے حوالے سے حضرت کعب بن عجرہ کا ارشاد نقل کرتے ہیں : تین کلمات ایسے ہیں کہ ان کا کہنے والا، یا فرمایا، ان کے کہنے والے، خسارہ میں نہیں ہوئے : تینتیس (٣٣) مرتبہ سبحان اللہ کہنا، اور تینتیس (٣٣) مرتبہ الحمد للہ کہنا، اور چونتیس (٣٤) مرتبہ اللہ اکبر کا کہنا، ہر نماز کے بعد ، حضرت حکم فرماتے ہیں : پھر میں نے کبھی بھی ان کلمات کو نہیں چھوڑا۔