hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29879

.

ابن أبي شيبة

29879
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۸۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَن مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : کَانَ رَبِیعٌ یَأْتِی عَلْقَمَۃَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، قَالَ : فَأَتَاہُ ، وَلَمْ یَکُنْ ثَمَّۃَ ، فَجَائَ رَجُلٌ فَقَالَ : أَلا تَعْجَبُونَ مِنَ النَّاسِ وَکَثْرَۃِ دُعَائِہِمْ وَقِلَّۃِ إجَابَتِہِمْ ، فَقَالَ رَبِیعٌ : تَدْرُونَ لِمَ ذَاکَ ؟ إنَّ اللَّہَ لاَ یَقْبَلُ إِلاَّ النَّخِیلَۃَ مِنَ الدُّعَائِ ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْن یَزِید : فَلَمَّا جِئْتُ أَخْبَرَنِی عَلْقَمَۃ بِقَوْلِ رَبِیعٍ فَقُلْتُ لَہُ : أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ عَبْدَ اللہِ؟ قَالَ: وَمَا ذَاکَ؟ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللہِ: وَالَّذِی لاَ إلَہَ غَیْرُہُ لاَ یَسْمَعُ اللَّہُ مِنْ مُسَمِّعٍ ، وَلا مِنْ مُرَائِی ، وَلا لاعِبٍ ، وَلا دَاعٍ إِلاَّ دَاعٍ دَعَا بِتَثَبُّتٍ مِنْ قَلْبِہِ۔
(٢٩٨٨٠) حضرت مالک بن حارث فرماتے ہیں : حضرت ربیع جمعہ کے دن حضرت علقمہ کے پاس تشریف لایا کرتے تھے حضرت مالک فرماتے ہیں : پس وہ ایک مرتبہ تشریف لائے تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا، پھر ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : کیا تمہیں تعجب نہیں ہوتا لوگوں کی کثرت سے دعا کرنے پر اور ان کی دعاؤں کے کم قبول ہونے پر ؟ اس پر حضرت ربیع نے فرمایا : کیا تم لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہے ؟ سنو ! یقیناً اللہ تعالیٰ صرف اخلاص سے مانگی گئی دعا کو قبول فرماتے ہیں حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں : جب میں وہاں آیا تو حضرت علقمہ نے حضرت ربیع کے اس قول کے بارے میں مجھے بتلایا، تو میں حضرت ربیع سے کہا : کیا آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود کا قول نہیں سنا ؟ انھوں نے پوچھا : ان کا کیا قول ہے ؟ حضرت عبد الرحمن بن یزید نے فرمایا : حضرت عبداللہ بن مسعود کا ارشاد ہے : قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ تعالیٰ نہیں سنتے کسی گوییّ کی پکار کو، اور نہ ہی ریاکاری کرنے والے کی پکار کو، اور نہ ہی کھیل کود کرنے والے کی پکار کو، اور نہ ہی بلانے والے کی پکار کو مگر اس کی دعا سنتے ہیں جو دل کی گہرائیوں سے دعا مانگتا ہے۔