(۲۹۸۸۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ الْعُکْلِیُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَوْدُودٍ قَالَ : حدَّثَنَی مَنْ سَمِعَ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ قَالَ : حَدَّثَنَی أَبِی عُثْمَانُ ، أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ قَالَ إذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَی ثَلاثَ مِرَارٍ : بِسْمِ اللہِ الَّذِی لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہِ شَیْئٌ فِی الأَرْضِ ، وَلا فِی السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیعُ الْعَلِیمُ لَمْ یُصِبْہُ فِی یَوْمِہِ ، وَلا فِی لَیْلَتِہِ شَیْئٌ۔ (ابوداؤد ۵۰۴۷۔ نسائی ۹۸۴۴)
(٢٩٨٨٥) حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ یقیناً رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص صبح و شام میں تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا : شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جس کے نام کے ساتھ آسمان اور زمین کی کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی، اور وہ بہت سننے والا، خوب جاننے والا ہے، تو اس شخص کو اس دن اور رات میں کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔