(۲۹۸۹۱) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ إذَا أَصْبَحَ : بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْک النُّشُور وَإِذَا أَمْسَی قَالَ : اللہم بِکَ أَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَیْک الْمَصِیرُ۔
(٢٩٨٩١) حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب صبح ہوتی تو یوں فرماتے تھے : اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ ہم صبح کرتے ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہی ہم مریں گے، اور تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اور جب شام ہوتی تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تیرے نام کے ساتھ ہم شام کرتے ہیں ، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم مریں گے۔ اور تیری طرف ہی ٹھکانا ہے۔