(۲۹۹۰۲) حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَن حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَن سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ الزُّرَقِیِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ کَانَ لَہُ کَعَدْلِ رَقَبَۃٍ مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِیلَ ، وَکُتِبَتْ لَہُ بِہَا عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَحُطَّتْ بِہَا عَنہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ ، وَرُفِعَتْ لَہُ بِہَا عَشْرُ دَرَجَاتٍ ، وَکَانَ فِی حِرْزٍ مِنَ الشَّیْطَانِ حَتَّی یُمْسِیَ ، وَإِذَا أَمْسَی مِثْلُ ذَلِکَ حَتَّی یُصْبِحَ۔
(٢٩٩٠٢) حضرت ابو عیاش الزرقی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے : نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جو تنہا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے تو اس شخص کو حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا، اور اس شخص کے لیے اس عمل کی وجہ سے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اور اس کے دس گناہوں کو مٹا دیا جائے گا، اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے، اور وہ شخص شام تک شیطان سے حفاظت میں رہے گا، اور جب شام کے وقت یہ کلمات کہے گا تو صبح تک یہ فوائد حاصل ہوں گے۔