(۲۹۹۰۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حدَّثَنَی فِطْرٌ قَالَ : حَدَّثَنَی عَبْدُ اللہِ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ قَالَ : مَنْ قَالَ حِینَ یُصْبِحُ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ ، لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، رُفِعَ لَہُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ ، وَمُحِیَ عَنہُ عَشْرُ سَیِّئَاتٍ ، وَبَرِئَ یَوْمَئِذٍ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّی یُمْسِی ، وَإِنْ قَالَ حِینَ یُمْسِی کَانَ مِثْلَ ذَلِکَ ، وَبَرِئَ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّی یُصْبِحَ۔
(٢٩٩٠٤) حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک شخص نے فرمایا : جو شخص صبح کے وقت دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے گا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے جو تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اسی کے قبضہ میں بھلائی ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اس کے دس درجہ بلند کیے جاتے ہیں، اور اس کی دس برائیاں مٹا دی جاتی ہیں، اور وہ شخص اس دن شام تک نفاق سے بری ہوجاتا ہے، اور اگر شام کے وقت یہ کلمات کہے گا، تو اتنا ہی ثواب ملے گا، اور صبح تک نفاق سے بری ہوگا۔