(۲۹۹۰۶) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَائِ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا أَخَذَ مَضْجَعَہُ قَالَ : اللَّہُمَّ إلَیْک أَسْلَمْت نَفْسِی ، وَوَجَّہْت وَجْہِی ، وَإِلَیْک فَوَّضْت أَمْرِی : وَإِلَیْک أَلْجَأْت ظَہْرِی رَغْبَۃً وَرَہْبَۃً إلَیْک ، لاَ مَلْجَأَولا مَنْجَی مِنْک إِلاَّ إلَیْک : آمَنْت بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْت ، وَبِنَبِیِّکَ ، أَوْ رَسُولِکَ الَّذِی أَرْسَلْت۔
(٢٩٩٠٦) حضرت برائ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بستر پر لیٹتے تھے تو یہ دعا فرماتے : اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے ہی تابع کیا، اور اپنا چہرہ تیری طرف ہی پھیرلیا، اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا، اور اپنی پشت تیری طرف جھکائی تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، نہ تجھ سے پناہ کی کوئی جگہ ہے اور نہ بھاگ کر جانے کی مگر تیری ہی طرف، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو تو نے اتاری، اور تیرے نبی پر، یا تیرے رسول پر، جو تو نے بھیجا۔