(۲۹۹۰۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَن سَعْدِ بْنِ عُبَیْدَۃَ ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ قَالَ لِرَجُلٍ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک فَقُلِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَوَجَّہْت وَجْہِی إلَیْک ، وَفَوَّضْت أَمْرِی إلَیْک ، وَأَلْجَأْت ظَہْرِی إلَیْک رَہْبَۃً وَرَغْبَۃً إلَیْک ، لاَ مَنْجَی ، وَلا مَلْجَأَ مِنْک إِلاَّ إلَیْک ، آمَنْت بِکِتَابِکَ الَّذِی أَنْزَلْت وَنَبِیِّکَ الَّذِی أَرْسَلْت فَإِنْ مِتَّ مِتَّ عَلَی الْفِطْرَۃِ۔
(٢٩٩٠٨) حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی سے ارشاد فرمایا : جب تو اپنے بستر پر لیٹے تو یہ کلمات کہہ لیا کر : اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کیا، اور تیری طرف اپنا چہرہ کیا، اور تیری طرف اپنے معاملہ کو سپرد کیا، اور تیری طرف ہی اپنی پشت کو پھیرا ، تیری طرف رغبت کرتے ہوئے اور تجھ سے ڈرتے ہوئے، اور نہ تجھ سے بھاگ کر جانے کی کوئی جگہ ہے اور نہ ہی تجھ سے پناہ کی کوئی جگہ ہے مگر تیری طرف، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو تو نے اتاری، اور میں ایمان لایا تیرے نبی پر جو تو نے بھیجا۔ پھر اگر تو اس رات کو مرگیا تو تیری موت فطرت پر واقع ہوگی۔