hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29911

.

ابن أبي شيبة

29911
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۱۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ عَمَّارٍ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : أَلا أُعَلِّمُک کَلِمَاتٍ کَأَنَّہُ یَرْفَعُہُنَّ إِلَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَخَذْت مَضْجَعَک مِنَ اللَّیْلِ فَقُلِ : اللَّہُمَّ أَسْلَمْت نَفْسِی إلَیْک ، وَفَوَّضْت أَمْرِی إلَیْک ، وَأَلْجَأْت ظَہْرِی إلَیْک ، آمَنْت بِکِتَابِکَ الْمُنَزَّلِ وَنَبِیِّکَ الْمُرْسَلِ ، اللَّہُمَّ نَفْسِی خَلَقْتہَا ، لَکَ مَحْیَاہَا وَلَک مَمَاتُہَا ، فَإِنْ کَفَتَّہَا فَارْحَمْہَا ، وَإِنْ أَخَّرْتہَا فَاحْفَظْہَا بِحِفْظِ الإِیمَانِ۔
(٢٩٩١٢) حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کے پاس بیٹھا تھا کہ آدمی ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ تو آپ نے فرمایا : کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھاؤں۔ گویا وہ ان کلمات کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب فرما رہے تھے۔ کہ جب تو رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو ان کلمات کو کہہ لیا کر : اے اللہ ! میں نے اپنے نفس کو تیرے تابع کیا، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کیا، اور میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کیا، اور میں نے اپنی پشت کو تیری طرف پھیرا، میں ایمان لایا تیری کتاب پر جو اتاری گئی ہے، اور تیرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جس کو بھیجا گیا ہے، اے اللہ ! میرے نفس کو تو نے ہی پیدا فرمایا ہے، تیرے لیے ہی اس کی زندگی ہے اور تیرے لیے ہی اس کا مرنا ہے، پس اگر تو اس کو موت دے گا تو پھر اس پر رحم فرما، اور اگر تو اس کی موت کو مؤخر کرے گا تو ایمان کو باقی رکھ کر اس کی حفاظت فرما۔