hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 29914

.

ابن أبي شيبة

29914
Ibn Abi Shaybah
(۲۹۹۱۵) حَدَّثَنَا عَبْدُاللہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : إذَا أَرَادَ أَحَدُکُمْ أَنْ یَضْطَجِعَ عَلَی فِرَاشِہِ فَلْیَنْزِعْ دَاخِلَۃَ إزَارِہِ ، ثُمَّ لِیَنْفُضْ بِہَا فِرَاشَہُ فَإِنَّہُ لاَ یَدْرِی مَا خَلَفَہُ عَلَیْہِ، ثُمَّ لِیَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّہِ الأَیْمَنِ، ثُمَّ لِیَقُلْ: بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْت جَنْبِی وَبِکَ أَرْفَعُہُ، فَإِنْ أَمْسَکْت نَفْسِی فَارْحَمْہَا، وَإِنْ أَرْسَلْتہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہِ عِبَادَک الصَّالِحِینَ۔
(٢٩٩١٥) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنے زائد کپڑے اتار دے، پھر اپنے بستر کو اچھی طرح جھاڑے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے پیچھے اس بستر پر کیا تھا، پھر داہنی کروٹ پر لیٹ جائے۔ پھر یہ دعا پڑھے : میرے مالک تیرے نام کے ساتھ ہی میں اپنا پہلو رکھتا ہوں، اور تیرے نام کے ساتھ ہی میں اسے اٹھاتا ہوں، پس اگر تو نے میرے نفس کو روکا تو اس پر رحم فرما، اور اگر اس کو چھوڑ دیا تو اس کی حفاظت فرما جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔