(۲۹۹۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن حَبِیبٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بَابَاہُ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : مَنْ قَالَ حِینَ یَأْوِی إِلَی فِرَاشِہِ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ ، الْحَمْدُ لِلَّہِ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ غُفِرَ لَہُ ذُنُوبُہُ ، وَإِنْ کَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ۔
(٢٩٩١٩) حضرت عبداللہ ابن باباہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص بستر پر لیٹتے وقت یہ دعا پڑھے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو اکیلا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اللہ پاک ہے اور اپنی تمام تعریفوں کے ساتھ ہے، سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے تمام گناہ معاف فرما دیتے ہیں اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں۔