(۲۹۹۴۵) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍحَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَن یَزِیدَ ، عَن مُوسَی بْنِ سَرْجِسَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یَمُوتُ ، وَعَندَہُ قَدَحٌ فِیہِ مَائٌ فَیُدْخِلُ یَدَہُ فِی الْقَدَحِ ، وَیَمْسَحُ وَجْہَہُ بِالْمَائِ ، ثُمَّ یَقُولُ : اللَّہُمَّ أَعَنی عَلَی سَکَرَاتِ الْمَوْتِ۔
(ترمذی ۹۷۸۔ احمد ۱۶۲۳)
(٢٩٩٤٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب موت کے قریب تھے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک پیالہ تھا جس میں پانی موجود تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پیالہ میں اپنا ہاتھ داخل فرمایا، اور اپنے چہرے کا پانی سے مسح فرمایا، پھر یہ دعا فرمانے لگے : اے اللہ ! تو میری موت کی سختیوں پر حفاظت فرما۔