hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30011

.

ابن أبي شيبة

30011
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۱۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَسْأَلُک بِأَنَّک الأَوَّلُ فَلا شَیْئَ قَبْلَک ، وَالآخِرُ فَلا شَیْئَ بَعْدَکَ وَالظَّاہِرُ فَلا شَیْئَ فَوْقَک ، وَالْبَاطِنُ فَلا شَیْئَ دُونَک أَنْ تَقْضِیَ عَنَّا الدَّیْنَ ، وَأَنْ تُغْنِیَنَا مِنَ الْفَقْرِ۔
(٣٠٠١٢) حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوں دعا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ ہی سے سوال کرتا ہوں کیونکہ آپ ہی سب سے پہلے ہیں آپ سے پہلے کوئی چیز نہیں، اور آپ سب سے بعد میں ہیں پس آپ کے بعد کوئی چیز نہیں ہے اور آپ ہی ظاہر و آشکارا ہیں آپ کے اوپر کوئی چیز نہیں ہے اور آپ ہی پوشیدہ و پنہاں ہیں آپ کے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے۔ کہ آپ ہمارے قرض کو ادا فرما دیجیے۔ اور آپ ہمیں محتاجی سے بےنیاز کردیں۔