hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30031

.

ابن أبي شيبة

30031
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۰۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی قَالَ : أَتَی رَجُلٌ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَذَکَرَ أَنَّہُ لاَ یَسْتَطِیعُ أَنْ یَأْخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ ، وَسَأَلَہُ شَیْئًا یُجْزِئُ بِالْقُرْآنِ ، فَقَالَ لَہُ : قُلْ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ ، وَلا إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ (ابوداؤد ۸۲۸۔ احمد ۳۵۳)
(٣٠٠٣٢) حضرت عبداللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس اس نے ذکر کیا کہ وہ قرآن کو سیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اور اس نے سوال کیا ایسی چیز کے بارے میں جو قرآن کے برابر ہو ثواب میں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ارشاد فرمایا : تو یہ کلمات کہہ لیا کر : اللہ پاک ہے ، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے ، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔