(۳۰۰۴۵) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَن مُوسَی الْجُہَنِیِّ ، عَن مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَنَا : أَیَعْجَزُ أَحَدُکُمْ أَنْ یَکْسِبَ فِی الْیَوْمِ أَلْفَ حَسَنَۃٍ ؟ فَسَأَلَہُ سَائِلٌ : کَیْفَ یَکْسِبُ أَحَدُنَا أَلْفَ حَسَنَۃٍ ، قَالَ : یُسَبِّحُ اللَّہَ مِئَۃ تَسْبِیحَۃٍ ، فتُکْتَبُ لَہُ أَلْفُ حَسَنَۃٍ ، أو تُحَطُّ عَنہُ أَلْفُ خَطِیئَۃٍ۔ (مسلم ۲۰۷۳۔ احمد ۱۸۰)
(٣٠٠٤٥) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے اس بات سے کہ وہ روز ایک ہزار نیکیاں کمائے ؟ تو ایک پوچھنے والے نے پوچھا : ہم میں سے کوئی ایک کیسے ہزار نیکیاں کما سکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا اس کے ہزار گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔