(۳۰۰۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَن ہِلالِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: مَنْ قَالَ عَشْرَ مَرَّاتٍ: لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، کُنَّ لہ کَعَدْلِ أَرْبَعِ رِقَابٍ ، أُرَاہُ قَالَ : مِنْ وَلَدِ إسْمَاعِیلَ۔
(٣٠٠٧٣) حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص دس مرتبہ یہ کلمات پڑھے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ تو اسے ان کلمات کا ثواب چار غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ملے گا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ یوں فرمایا : حضرت اسماعیل کی نسل کے غلاموں کا۔