(۳۰۰۷۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، عَن مُفَضَّلٍ ، عَن مَنْصُورٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الحارث بن ہِشَامٍ ، عَن کَعْبٍ ، قَالَ : قَالَ مُوسَی : یَا رَبِّ دُلَّنِی عَلَی عَمَلٍ إذَا عَمِلْتہ کَانَ شُکْرًا لَکَ فِیمَا اصْطَنَعْت إلَیَّ ، قَالَ : یَا مُوسَی قُلْ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَوْ قَالَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، قَالَ : فَکَأَنَّ مُوسَی أَرَادَ مِنَ الْعَمَلِ مَا ہُوَ أَنْہَکُ لِجِسْمِہِ مِمَّا أُمِرَ بِہِ ، قَالَ : فَقَالَ لَہُ : یَا مُوسَی لَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالأَرْضِینَ السَّبْعَ وُضِعَتْ فِی کِفَّۃٍ ، وَوُضِعَتْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ فِی کِفَّۃٍ لَرَجَحَتْ بِہِنَّ۔
(٣٠٠٧٦) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے عرض کیا : اے میرے رب ! میری راہنمائی فرما دیں کسی ایسے عمل کی جانب جب میں اس عمل کو کروں تو یہ میری طرف سے آپ کا شکر ہوجائے ان تمام کاموں کے بدلے جو آپ نے میرے ساتھ بھلائی کے کیے ہیں۔ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا : اے موسیٰ ! تم یہ کلمات پڑھ لیا کرو ! اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں یا یوں ارشاد فرمایا : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس ہی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں۔ گویا حضرت موسیٰ کوئی ایسا عمل چاہ رہے تھے کہ جس چیز کا حکم دیا جائے وہ ان کے جسم کو بہت زیادہ تھکا دے۔ حضرت کعب فرماتے ہیں کہ پس اللہ نے ان سے ارشاد فرمایا : اے موسیٰ ! اگر ساتوں آسمانوں کو اور ساتوں زمینوں کو ترازو کے ایک پلڑے میں رکھ دیا جائے اور کلمہ طیبہ ( اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ) اس کے دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے تو کلمہ والا پلڑا جھک جائے۔