(۳۰۰۸۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حدَّثَنِی ثَعْلَبَۃُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : لَوْ أَنَّ رَجُلَیْنِ أَقْبَلَ أَحَدُہُمَا مِنَ الْمَشْرِقِ وَالآخَرُ مِنَ الْمَغْرِبِ ، مَعَ أَحَدِہِمَا ذَہَبٌ لاَ یَضَعُ مِنْہُ شَیْئًا إِلاَّ فِی حَقٍّ وَالآخَرُ یَذْکُرُ اللَّہَ حَتَّی یَلْتَقِیَا فِی طَرِیقٍ کَانَ الَّذِی یَذْکُرُ اللَّہَ أَفْضَلَہُمَا۔
(٣٠٠٨٧) حضرت عمرو بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمرو نے ارشاد فرمایا : کہ اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک مشرق سے آیا ہو اور دوسرا مغرب سے آیا ہو، ان مں اسے ایک کے پاس سونا ہو جسے وہ صرف حق کے کاموں میں خرچ کرے اور دوسرا شخص وہ اللہ کا ذکر کرے یہاں تک کہ ان دونوں کی راستہ میں ملاقات ہوجائے تو جو شخص اللہ کا ذکر کرنے والا تھا ان دونوں میں سے افضل شمار ہوگا۔