hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30137

.

ابن أبي شيبة

30137
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن شَقِیقٍ ، قَالَ : کَانَ مِنْ دُعَائِ عَبْدِ اللہِ رَبَّنَا أَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِنَا وَاہْدِنَا سُبُلَ الإِسْلامِ وَأَخْرِجْنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَی النُّورِ ، وَاصْرِفْ عَنَّا الْفَوَاحِشَ مَا ظَہَرَ مِنْہَا ، وَمَا بَطَنَ ، وَبَارِکْ لَنَا فِی أَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَقُلُوبِنَا وَأَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا وَتُبْ عَلَیْنَا وَعَلَیْہِمْ إنَّک أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ، وَاجْعَلْنَا لأَنْعُمِکَ شَاکِرِینَ مُثْنِینَ بِہَا قَائِلِینَ بِہَا وَأَتْمِمْہَا عَلَیْنَا۔
(٣٠١٣٨) حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کی دعا یوں ہوتی تھی : اے ہمارے رب ! ہمارے درمیان صلح جوئی فرما دے، اور ہمیں سلامتی کے راستوں کی طرف ہدایت عطا فرما ، اور ہمیں گمراہی کی ظلمتوں سے ہدایت کے نور کی طرف نکال دے، اور تو ہم سے فاحشات کو جن کا تعلق ظاہر سے ہو یا باطن سے ان کو پھیر دے، اور تو ہمارے کانوں میں اور ہماری آنکھوں میں اور ہمارے دلوں میں اور ہماری بیویوں میں اور ہماری اولاد میں برکت عطا فرما۔ پس یقیناً تو ہی توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے، اور تو ہمیں ایسا بنا دے کہ تیری نعمتوں کا شکر کرنے والے ہوں۔ ان کے ذریعہ تعریف کرنے والے ہوں۔ ان کا ذکر کرنے والے ہوں۔ اور تو اپنی نعمتوں کو ہم پر پورا کر دے۔