(۳۰۱۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَن حَبِیبٍ ، عَن عُرْوَۃَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الطِّیَرَۃِ فَقَالَ : أَصْدَقُہَا الْفَأْلُ ، وَلا تَرُدُّ مُسْلِمًا ، فَإِذَا رَأَیْتُمْ مِنَ الطِّیَرَۃِ شَیْئًا تَکْرَہُونَہُ فَقُولُوا : اللَّہُمَّ لاَ یَأْتِی بِالْحَسَنَاتِ إِلاَّ أَنْتَ ، وَلا یَذْہَبُ بِالسَّیِّئَاتِ إِلاَّ أَنْتَ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔
(٣٠١٥٧) حضرت عروہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا بد شگونی کے بارے میں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس میں سب سے سچی بات نیک فال ہے۔ وہ کسی مسلمان کو رد نہیں کرتی، پس جب تم کسی چیز سے بد شگونی لو جو تمہیں ناپسند ہو تو یہ کلمات پڑھ لیا کرو : اے اللہ ! تیرے سوا کوئی اچھائی نہیں لاسکتا ، اور تیرے سوا کوئی برائی بھی نہیں لاسکتا اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔