hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 30166

.

ابن أبي شيبة

30166
Ibn Abi Shaybah
(۳۰۱۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ إنَّمَا بَشَرٌ فَأَیُّما رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ سَبَبْتہ ، أَوْ لَعَنْتہ ، أَوْ جَلَدْتہ فَاجْعَلْہَا زَکَاۃً وَرَحْمَۃً۔ (مسلم ۲۰۰۷۔ احمد ۳۹۰)
(٣٠١٦٧) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے اللہ ! یقیناً میں انسان ہوں ۔ پس مسلمانوں میں سے کوئی بھی شخص جس کو میں نے برا بھلا کہا ہو یا جس پر میں نے لعنت کی ہو یا جس کو میں نے کوڑے لگائے ہوں ۔ پس تو اسے پاکی دے اور رحمت سے نواز دے۔