(۳۰۱۹۱) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ، عَن مُغِیرَۃَ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: خَطَبَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: مَنْ یُطِعَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ ، فَقَدْ رَشَدَ ، وَمَنْ یَعْصِہِمَا ، فَقَدْ غَوَی ، قَالَ : فَتَغَیَّرَ وَجْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَکَرِہَ ذَلِکَ، فَقَالَ: إبْرَاہِیمُ: فَکَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یَقُولَ: وَمَنْ یَعْصِہِمَا، وَلَکِنْ یَقُولُ: مَنْ یَعْصِ اللَّہَ وَرَسُولَہُ۔
(٣٠١٩١) حضرت ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس خطاب کیا پس وہ کہنے لگا : جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی پس وہ ہدایت پا گیا۔ اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی پس وہ گمراہ ہوگیا۔ راوی فرماتے ہیں کہ : پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ناپسند فرمایا : راوی کہتے ہیں : کہ حضرت ابراہیم نخعی نے ارشاد فرمایا : پس صحابہ ناپسند کرتے تھے کہ کوئی یوں کہے : اور جس شخص نے ان دونوں کی نافرمانی کی۔ لیکن یوں کہہ سکتا ہے : اور جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔